شادی کی تقریب میں آریان خان کی “جوتا چرائی” کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
شادی کی تقریب میں آریان خان کی “جوتا چرائی” کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی ایک شادی کی تقریب میں “جوتا چرائی” کی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک دوست کی شادی میں پیش آیا جہاں روایتی رسم اچانک مزاحیہ کشمکش میں تبدیل ہو گئی اور حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ویڈیو میں آریان خان کو اپنے قریبی دوست اور دولہے ماہر مہتا کے جوتے کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ نہ صرف جوتا بچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں بلکہ ایک موقع پر توازن بھی کھوتے کھوتے رہ جاتے ہیں، تاہم جوتا ہاتھ سے نہیں چھوڑتے۔
رپورٹس کے مطابق آریان خان جینز، ٹی شرٹ اور براؤن جیکٹ میں ملبوس تھے اور دلہن کی جانب سے جوتا چھیننے کی کوششوں کے باوجود مزاحیہ انداز میں مزاحمت کرتے رہے۔ آخر میں وہ جوتا لے کر وہاں سے چلے گئے، جس پر تقریب میں قہقہے گونج اٹھے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح اسے ایک ہلکے پھلکے اور تفریحی لمحے کے طور پر شیئر کر رہے ہیں۔