صحیفہ جبار کا نیا لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

0
صحیفہ جبار کا نیا لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

صحیفہ جبار کا نیا لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث خبروں میں آ گئی ہیں۔

ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی صحیفہ جبار نے ’بھول‘، ’لوگ کیا کہیں گے‘، ’رفتہ رفتہ‘، ’مورے پیا‘ اور ’بیٹی‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ وہ سوشل میڈیا پر بے باک اظہارِ خیال کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

حال ہی میں لاہور میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران صحیفہ جبار کا نیا لُک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے شارٹ پکسی ہیئر کٹ کے ساتھ منفرد لباس زیب تن کیا، جس میں سفید منی اسکرٹ، سادہ شرٹ اور بغیر آستینوں کا ٹینس سوئیٹر شامل تھا۔

ان کے اس نئے انداز کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کا یہ لُک تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے