سجاد علی کا بھارتی شہریت کی پیشکش پر دوٹوک جواب، “ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں”

0
سجاد علی کا بھارتی شہریت کی پیشکش پر دوٹوک جواب، “ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں”

سجاد علی کا بھارتی شہریت کی پیشکش پر دوٹوک جواب، “ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں”

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے بھارتی شہریت کی پیشکش پر ایسا جواب دیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے اور ان کی حب الوطنی کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق 90ء کی دہائی سے موسیقی کی دنیا میں سرگرم سجاد علی اپنی منفرد آواز اور لازوال گانوں کے باعث عالمی سطح پر پہچان رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ چند برسوں سے لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔

ان کے ایک قریبی دوست نے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ کراچی میں ایک ڈکیتی کے واقعے کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں دبئی میں قیام کے دوران ایک بھارتی اہلکار نے انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش کی۔

اس پیشکش پر سجاد علی نے فوری اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا، “میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں ہے۔”

ان کے اس بیان کو مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے پاکستان سے ان کی گہری وابستگی کی واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے