کبریٰ خان کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل، اردو تلفظ سے متعلق گفتگو نے توجہ حاصل کر لی
کبریٰ خان کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل، اردو تلفظ سے متعلق گفتگو نے توجہ حاصل کر لی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اردو الفاظ کے تلفظ میں پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔
کبریٰ خان کی پرورش برطانیہ میں ہوئی، جس کے باعث ان کا اردو لہجہ ابتدا میں مختلف رہا، تاہم پاکستانی ڈراموں میں کام کے بعد انہوں نے اپنی اردو میں واضح بہتری پیدا کی ہے۔
اداکارہ اپنی بہترین اداکاری اور منفرد اسکرپٹ کے انتخاب کے باعث جانی جاتی ہیں اور اکثر ایسے پروجیکٹس کا حصہ بنتی ہیں جو مثبت پیغام دیتے ہیں۔ ان دنوں وہ ڈرامہ "ڈاکٹر بہو” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
وائرل ہونے والے پرانے انٹرویو کلپ میں ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران جب ان سے مشکل اردو الفاظ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں "تبلیغی” لفظ ادا کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس لفظ کو اکیلے درست ادا کر لیتی ہیں، لیکن جملے میں استعمال کرتے وقت اکثر غلطی ہو جاتی ہے۔