قمر کا بے وفائی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

0
قمر کا بے وفائی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

قمر کا بے وفائی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)خلیل الرحمٰن قمر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے شادی، بے وفائی اور مرد و خواتین کے کردار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران جب مردوں کی شادی کے بعد بے وفائی سے متعلق سوال کیا گیا تو خلیل الرحمٰن قمر نے اس کا ذمے دار خواتین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرد آخر دھوکا دیتے کس کے ساتھ ہیں، یقیناً دوسری عورتوں کے ساتھ، لیکن خواتین اکثر ان عورتوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتیں جو دوسروں کے گھر توڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان عورتوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے جو شادی شدہ مردوں میں دلچسپی لیتی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق مردوں میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ کسی عورت کی توجہ یا پیشکش کو رد کر سکیں، اسی وجہ سے بے وفائی کے واقعات پیش آتے ہیں۔

انہوں نے مردوں کو “ٹو نمبر” بھی قرار دیا اور کہا کہ اکثر بیویاں بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوہروں کو معاف کر دیتی ہیں، تاہم خواتین کے پاس رشتہ ختم کرنے کا اختیار بھی موجود ہوتا ہے۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض افراد نے ان کے مؤقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے اسے معاشرتی حقیقت قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے