صدر آصف زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت
صدر آصف زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ان کی جلد اسلام آباد آمد کے منتظر ہیں۔
اپنے بیان میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے اہم ہوگا اور ان کی میزبانی پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پائیدار جمہوری اقدار کے جشن میں امریکا کے ساتھ شریک ہے، جبکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شراکت داری مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد رہی ہے۔