برازیل میں فٹبال میچ کے دوران طوطے کی انٹری، مقابلہ دو بار روکنا پڑ گیا

0
برازیل میں فٹبال میچ کے دوران طوطے کی انٹری، مقابلہ دو بار روکنا پڑ گیا

برازیل میں فٹبال میچ کے دوران طوطے کی انٹری، مقابلہ دو بار روکنا پڑ گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

برازیل میں جاری انڈر 15 فٹبال میچ کے دوران ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب ایک بڑا نیلے رنگ کا طوطا اچانک میدان میں داخل ہوگیا، جس کے باعث میچ کو دو مرتبہ روکنا پڑا۔

فلیمینگو اور سیارا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے 17ویں منٹ میں طوطا میدان میں آ گیا اور تقریباً 15 منٹ تک گراؤنڈ میں موجود رہا۔ بعد ازاں وہ خود ہی اڑ گیا، جس کے بعد کھیل دوبارہ شروع کیا گیا۔

تاہم پہلے ہاف کے دوران طوطا ایک بار پھر میدان میں واپس آ گیا، جس کی وجہ سے ریفری کو دوسری مرتبہ بھی میچ روکنا پڑا۔

بعد ازاں مقابلہ بغیر کسی مزید رکاوٹ کے مکمل ہوا، جس میں سیارا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فلیمینگو کو 2-1 سے شکست دے دی۔

یہ منفرد واقعہ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا، جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے طوطے کو میچ کا "سب سے یادگار کھلاڑی” قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے