سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوش خبری سنا دی

0
سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوش خبری سنا دی

سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوش خبری سنا دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوش خبری سنا دی۔

حمیرا بانو کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور انہیں بالخصوص ماں کے کرداروں میں ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ اداکارہ حالیہ ڈراموں میں بھی اپنی پرفارمنس سے خوب داد سمیٹ چکی ہیں، جبکہ وہ جلد ایک نئے ڈرامے میں محمد احمد اور فہد شیخ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

حمیرا بانو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا۔ تاہم تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ بعض اوقات انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اس کے لیے کچھ اور طے کر چکا ہوتا ہے، اور جب رب ’’کُن‘‘ فرما دے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔

شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد حمیرا بانو کے دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے انہیں زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد دی۔ مایا خان، صباحت بخاری، منسا ملک، عرفان موتی والا سمیت دیگر فنکاروں نے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے