شادی اور تعلقات کی افواہیں والدین کو پریشان کرتی ہیں: دنانیر مبین

0
شادی اور تعلقات کی افواہیں والدین کو پریشان کرتی ہیں: دنانیر مبین

شادی اور تعلقات کی افواہیں والدین کو پریشان کرتی ہیں: دنانیر مبین

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے کہا ہے کہ ان کے اور ساتھی اداکاروں کے درمیان تعلقات یا شادی سے متعلق افواہیں ان کے والدین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔

دنانیر مبین ان دنوں اپنی آنے والی فلم میرا لیاری کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو کراچی کے علاقے لیاری کے پس منظر میں بنائی گئی ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے۔

حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے محبت، کیریئر اور شوبز میں بڑھتے ہوئے “شپنگ کلچر” پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں محبت کے لیے اپنے خوابوں اور کیریئر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی کے پیچھے دیوانہ وار بھاگنے کے بجائے اپنے کام اور زندگی کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کے مطابق اگر کوئی ان کی زندگی میں آتا ہے تو خوش آمدید، لیکن وہ کسی ایسے رشتے کے لیے خود کو تکلیف میں نہیں ڈالیں گی جو ان کی ترجیحات سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔

دنانیر مبین نے مزید کہا کہ وہ محبت کو زبردستی قبول نہیں کرتیں اور نہ ہی جذباتی دباؤ میں آ کر روتی رہنے کے انداز کو پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے مداحوں کے شپنگ کلچر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر آن اسکرین کیمسٹری کو حقیقی زندگی سے جوڑ دیتے ہیں، جو ان کے لیے غیر آرام دہ صورتحال پیدا کرتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان افواہوں کا اثر صرف ان پر نہیں بلکہ ان کے خاندان، خاص طور پر والدین پر بھی پڑتا ہے، جس سے وہ پریشان ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین نے مختصر عرصے میں ڈرامہ اور سوشل میڈیا انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے