حکومت کا گیس سبسڈی نظام ختم کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

0
حکومت کا گیس سبسڈی نظام ختم کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

حکومت کا گیس سبسڈی نظام ختم کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک): حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (International Monetary Fund) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جنوری 2027 تک گیس صارفین کو دی جانے والی 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔

حکام کے مطابق نئے نظام میں گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی، جس کے لیے Benazir Income Support Programme کے ڈیٹا کو استعمال کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام میں محفوظ (Protected) اور غیر محفوظ (Non-Protected) صارفین کو مختلف نرخوں پر گیس فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اس سبسڈی کا بوجھ صنعتوں، کمرشل سیکٹر، سی این جی اسٹیشنز، سیمنٹ انڈسٹری اور زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین برداشت کرتے ہیں۔

نئے مجوزہ نظام کے تحت تمام صارفین سے یکساں اوسط ٹیرف وصول کیا جائے گا، جبکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو براہِ راست مالی امداد دی جائے گی تاکہ سبسڈی کا نظام زیادہ ہدفی اور شفاف بنایا جا سکے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اوسط گیس ٹیرف 1,750 روپے فی MMBtu ہے، تاہم محفوظ صارفین اس سے کم نرخوں پر گیس حاصل کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے