پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس میں کمی

0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس میں کمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 158 پوائنٹس کی کمی کے بعد یہ 1 لاکھ 68 ہزار 757 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 68 ہزار 704 کی کم ترین اور 1 لاکھ 69 ہزار 687 کی بلند ترین سطح بھی دیکھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 63 پیسے پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ روز یہ 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے