تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا، لاکھوں افراد اور 100 ممالک کے وفود کی شرکت

0
تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا، لاکھوں افراد اور 100 ممالک کے وفود کی شرکت

تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا، لاکھوں افراد اور 100 ممالک کے وفود کی شرکت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

تہران میں ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی نے پڑھائی، جبکہ تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سمیت اعلیٰ حکام، غیر ملکی وفود اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

جنازے میں شریک سوگواروں نے سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے تھے، جبکہ مختلف مقامات پر سرخ پرچم بھی لہرائے گئے۔

سرکاری پروگرام کے مطابق جنازے کا جلوس تہران سے قم روانہ ہوگا، جس کے بعد میت کو نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جبکہ تدفین مشہد میں کی جائے گی۔

پس منظر کے طور پر، ایران نے اعلان کیا تھا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے