حرا مانی: میاں بیوی میں جھگڑے معمول کی بات، شوہر کا دوست ہونا کامیاب ازدواجی زندگی کی بڑی وجہ ہے
حرا مانی: میاں بیوی میں جھگڑے معمول کی بات، شوہر کا دوست ہونا کامیاب ازدواجی زندگی کی بڑی وجہ ہے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور جھگڑے معمول کی بات ہیں، تاہم شوہر کا دوست ہونا کامیاب ازدواجی زندگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
حرا مانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ایسا نہیں کہ وہ اور مانی آپس میں لڑتے نہیں، بلکہ دونوں کے درمیان شدید جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق کبھی میاں بیوی کے درمیان عام نوعیت کی لڑائی ہوتی ہے تو کبھی بات جارحانہ بحث تک پہنچ جاتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اور مانی دن میں کئی مرتبہ لڑتے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کا شوہر ہی ان کا دوست بن جائے گا۔
حرا مانی نے کہا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے نہیں ہوتے، لیکن وہ اپنے شوہر سے دن بھر بات کرتی رہتی ہیں اور حتیٰ کہ لڑائی کے دوران بھی دونوں کے درمیان گفتگو جاری رہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماشاء اللہ ان کا صرف ایک دوست ہے اور وہ مانی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے رشتے کے لیے نظرِ بد سے بچنے کی دعا بھی کی۔