جھانوی کپور کی عجیب و غریب صلاحیت کا انکشاف، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع

0
جھانوی کپور کی عجیب و غریب صلاحیت کا انکشاف، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع

جھانوی کپور کی عجیب و غریب صلاحیت کا انکشاف، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی ایک غیر معمولی صلاحیت کا انکشاف کیا ہے، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران 29 سالہ اداکارہ سے ان کی کسی پوشیدہ صلاحیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زبان کو تقریباً 360 ڈگری تک موڑ سکتی ہیں۔ جھانوی کپور نے خود بھی اس صلاحیت کو ’احمقانہ اور بےکار‘ قرار دیا۔

اداکارہ کے مطابق اسکول کے زمانے میں ان کے ہم جماعت اپنی زبان سے ناک چھونے کی کوشش کرتے تھے، تاہم وہ ایسا نہیں کر پاتی تھیں۔ دوسروں کو متاثر کرنے کی خواہش میں انہوں نے زبان سے کچھ مختلف کرنے کی کوشش کی اور بالآخر یہ منفرد ’پارٹی ٹرک‘ سیکھ لیا۔

جھانوی کپور کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے اسے صلاحیت قرار دینے پر اداکارہ کا مذاق اڑایا، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اسے اداکاری سے متعلق کسی صلاحیت کی توقع تھی۔

ایک اور صارف نے جھانوی کپور کی صلاحیت کا موازنہ اننیا پانڈے سے کرتے ہوئے اسے غیر معمولی صلاحیت ماننے سے انکار کردیا۔

جھانوی کپور حال ہی میں اپنے اور جونیئر این ٹی آر کے گانے ’چٹملے‘ سے متعلق مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ جعلی ویڈیو کے معاملے پر بھی خبروں میں رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے