پاکستان میں پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 145 روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف

0
پاکستان میں پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 145 روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف

پاکستان میں پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 145 روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (Oil and Gas Regulatory Authority) اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ماؤنٹین وینچرز کے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں صارفین پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 145 روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 9 مئی 2026 سے نافذ قیمتوں کے تحت پیٹرول کی زیادہ سے زیادہ ڈیپو قیمت 414.78 روپے فی لیٹر ہے، جس میں 144.26 روپے یعنی 34.8 فیصد حصہ مختلف ٹیکسز اور لیویز پر مشتمل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے بڑا بوجھ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (PDL) کا ہے جو 117.41 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ کسٹمز ڈیوٹی 24.35 روپے اور کلائمٹ سپورٹ لیوی 2.50 روپے فی لیٹر وصول کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی اصل لاگت 246.76 روپے فی لیٹر ہے جو مجموعی قیمت کا 59.5 فیصد بنتی ہے، جبکہ مارکیٹنگ اور تقسیم کے اخراجات 23.76 روپے فی لیٹر ہیں۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کی زیادہ سے زیادہ ڈیپو قیمت 414.58 روپے فی لیٹر ہے۔ اس میں ایندھن کی اصل لاگت 314.16 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ٹیکسز 76.16 روپے فی لیٹر ہیں، جن میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی، کسٹمز ڈیوٹی اور کلائمٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول پر ڈیزل کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے، اور صارفین فی لیٹر تقریباً 68 روپے زیادہ ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں اس فرق کی بڑی وجہ پیٹرول پر عائد زیادہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے