اداکارہ غنا علی رضا کی عمر بتانے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی
اداکارہ غنا علی رضا کی عمر بتانے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
پاکستانی اداکارہ غنا علی رضا کی جانب سے اپنی عمر ظاہر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی، جہاں متعدد صارفین نے ان کی عمر پر حیرت کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے حالیہ انسٹاگرام ریل میں بتایا کہ وہ 31 سال کی ہیں اور دو بچوں کی والدہ ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے مشاغل میں خاموشی، کافی پینا، دوستوں کو ریلز بھیجنا، گھر میں دلچسپ حرکتیں کرنا اور منصوبے منسوخ ہونے پر خوش ہونا شامل ہے۔
غنا علی رضا پاکستان کی معروف ٹی وی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور منفی کرداروں میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث خاص پہچان رکھتی ہیں۔ انہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سنگدل سے شہرت حاصل کی، جبکہ متعدد دیگر ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں، جہاں وہ اپنی ازدواجی زندگی، بچوں اور روزمرہ معمولات سے متعلق ویڈیوز اور ریلز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
غنا علی رضا کی جانب سے عمر ظاہر کیے جانے کے بعد کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جہاں کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ اداکارہ کی عمر صرف 31 سال ہے۔