بھارتی اداکار روی کشن کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل، میمز کی بھرمار
بھارتی اداکار روی کشن کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل، میمز کی بھرمار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ روی کشن ایک بار پھر اپنے منفرد اندازِ گفتگو اور دلچسپ تاثرات کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
اتر پردیش کے شہر گورکھپور سے تعلق رکھنے والے روی کشن تین دہائیوں سے زائد عرصے سے بھوجپوری، ہندی، تیلگو، کنڑ اور تامل فلموں میں کام کر چکے ہیں، جبکہ نئی نسل انہیں ان کی وائرل ویڈیوز اور میمز کی وجہ سے بھی جانتی ہے۔
حالیہ دنوں میں روی کشن کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں ان کے مخصوص اندازِ بیان اور تاثرات کو صارفین مختلف کیپشنز اور آڈیو کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
ان کی ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے دوران صحافیوں نے ان سے گفتگو کی کوشش کی تو روی کشن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ ’’مون ورت‘‘ پر ہیں، تاہم چند لمحوں بعد ہی میڈیا سے بات چیت شروع کر دی۔ اس ویڈیو پر صارفین نے مختلف میمز، ری ایکشن ویڈیوز اور مزاحیہ ایڈیٹس شیئر کیے۔